صوبائی کابینہ میں خواجہ سلمان رفیق، شیخ علاؤالدین، منشا ئ اللہ بٹ ، مہر اعجاز احمد ،زعیم حسین قادری،محمد نعیم اختر خان، جہانگیرخانزادہ، نغمہ مشتاق اورامان اللہ خان شادی خیل، سید رضا علی گیلانی اور ملک احمد یار ہنجرا بطور وزیر شامل ہوئے ہیں ملک محمد احمد خان اور رانا محمد ارشد وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونین خصوصی مقرر ،خواجہ عمران نذیر ، رانا مقبول اور عزم الحق کو وزیر اعلیٰ کا مشیر مقرر کیا گیا ،معاونےن خصوصی کی تعداد5جبکہ مشےروں کی تعدادبھی 5ہوگئی ،آج تقرےب حلف برداری ہوگی


لاہور ٟوقائع نگارٞ پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع کرتے ہوئے 11 نئے وزرا کو شامل کرلیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نئے صوبائی وزرا آج اپنے نئے قلمدانوں کا حلف اٹھائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 11 افراد کو وزارتیں دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت میں 2 معاونین خصوصی اور 3 مشیر بھی رکھے گئے ہیں۔ اسطرح صوبائی وزرائ کی تعداد 31ہوگئی ۔واضح رہے کہ پنجاب کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع کی گئی ہے۔پنجاب کی صوبائی کابینہ میں خواجہ سلمان رفیق، شیخ علاؤالدین، منشا ئ اللہ بٹ ، مہر اعجاز احمد ،زعیم حسین قادری،محمد نعیم اختر خان، جہانگیرخانزادہ، نغمہ مشتاق اورامان اللہ خان شادی خیل، سید رضا علی گیلانی اور ملک احمد یار ہنجرا بطور وزیر شامل ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں ملک محمد احمد خان اور رانا محمد ارشد کو وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونین خصوصی مقرر کیا گیااور خواجہ عمران نذیر ، رانا مقبول اور عزم الحق کو وزیر اعلیٰ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔وزےراعلیٰ کے معاونےن خصوصی کی تعداد5جبکہ صوبائی مشےروں کی تعدادبھی 5ہوگئی ہے۔ کابینہ میں توسیع