کراچی ٖ مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، 50 مشتبہ افراد زیر حراست




کراچیٟ بےورورپورٹ ٞکراچی کے ضلع سینٹرل میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔کراچی کے ضلع سینٹرل میں گزشتہ روز دہشتگردی کی واردات کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی۔ موسی کالونی، مجاہد کالونی اور خاموش کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ چھاپوں کے دوران 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کو تفتیش کیلِئے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد کے شناختی کارڈ سمیت دیگر کوائف چیک کیے جائیں گے۔ سرچ آپریشن