دشمن نے سیالکوٹ کے سکمال، بھوپالپوراور تغل پور سیکٹر میں سول آبادی کو نشانہ بنایا،زخمی شہری طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقلٴپاک رینجرز کامنہ توڑ جواب،نیلم میں بھارتی فائرنگ سے کوئی پاکستانی چوکی تباہ نہیں ہوئی ،دعویٰ بے بنیاد ہے ،آئی ایس پی آر


سیالکوٹٟبیورورپورٹٞبھارت کی ورکنگ باؤنڈری پر پھربلا اشتعال فائرنگ، 4شہری زخمی،رینجرز کا بھر پور جواب،دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہٟآئی ایس پی آرٞکے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں اوربھارتی فورسز نے ایک بارپھرجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورکنگ بانڈری پرسکمال، بھوپالپوراور تغل پور میں بلا اشتعال فائرنگ کی ، سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آکر4 شہری زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کےلئے سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کردیا گیا چناب رینجرزکی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا گیا اوربھارتی چوکیوں کوموثر طور پر نشانہ بنایا جبکہ ترجمان پاک فوج نے وادی نیلم میں پاکستانی چوکی کی تباہی کا بھارتی دعویٰ غلط قراردےدیا۔ بھارت فائرنگ