بلقیس سرور فاؤنڈیشن معیارِ تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،فرحان سرور


کسٹمز پبلک سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات ،طالب علموں اور اساتذہ میں سر ٹیفکیٹس تقسیم



لاہورٟسٹی رپورٹرٞکسٹمز پبلک سکول میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے کیلئے الحمراآرٹس کونسل میںایک پرقار تقریب منعقدہوئی۔مہمانِ خصوصی فرحان سرور ٟبانی بلقیس سرورفاؤنڈیشنٞنے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں مبارکبادپیش کی اور ضرورت مند طالب علموںکو کسٹمز پبلک سکول میںمعیاری تعلیم حاصل کرنے کیلئے18لاکھ روپے کے وظائف مقررکیے اور سکول کی تز ئین وآ رائش اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے مزید20 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔اس تقریب میں کسٹمزکلکٹرےٹ کے اعلیٰ سطحی افسران مس سمیرا نذےر خان صاحبہ چیف کللٹر کسٹمز کے ساتھ گےسٹ آف ا ٓنرکے طور پر شرکت کرنے والی اہم شخصےات میں، فرحان سرورٟبانی بلقیس سرورفاؤنڈیشنٞاورافتخا ر علی ملکٟنا ٰئب صدر سارک چیمبر آف کا مرس ٞ موجود تھے۔دورانِ تقریب مہمان خصوصی فرحان سرورنے تمام اساتذہ کی اعلیٰ کار گردگی کو سراہا اور انہیںتعرےفی اسناد تقسیم دیں ۔© سرحان سرورنے تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلقیس سرور فاؤنڈیشن کو اس بات پر فخر ہے کہ ہم معیار ی تعلیم کے فروغ کیلئے کسٹمز پبلک سکول کے ساتھ شریک سفر ہیں۔حصولِ تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے اور آج کی نئی نسل کل کا مستقبل ہے ۔اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے تعلیم و تربیت میں معراج پاکر دین و دینا میں سربلندمقام پایا اورہرشعبہ میں قابل قدر ترقی حاصل کی لیکن جب مسلمان علم وہنر سے دور ہوئے انہیں غلام بنالیا گیا۔ہمارا خواب ایک آزاد اور روشن پاکستان ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے تعلیمی نظام کو بہترکریں اور اپنی نئی نسل میں تعلیم حاصل کرنے کا شعور پیدا کریں۔مقررین نے کہا کہ بلقیس سرور فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش اور غیر سرکاری تنظیم ہے جس کا مقصد مقامی اور غیر مقامی لوگوں کے لیے صحت عامہ،تعلیم اور معا شرے کی فلاح و بہبود کیلئے لیے کام کرنا ہے ۔بلقیس سرور فاؤنڈیشن کئی سالوں سے معا شرے میں تعمیری تبدیلی کیلئے تعلیم اورصحت جیسے مسائل کا پائیدارحل تلاش کرنے کیلئے اپنا بھرپورکردار اداکررہی ہے اور مختلف منصوبوں کے ذریعے انسانی فلاح و بہبود کیلئے خیراتی عطیات میں اضافہ کر رہی ہے۔ حال ہی میں بلقیس سرور فاؤنڈیشن نے بلقیس سرور ہسپتال میںگردو ں کی بیماری میں مبتلا مریضوں کیلئے رضیہ بیگم ڈالےسےز سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اورجس کے تحت جلد ہی مریضوں کا مفت علاج شروع کر دیا جائے گا۔